چیٹ جی پی ٹی کیا بلا ہے؟؟
- چیٹ جی پی ٹی (ChatGPT) کیا بلا ہے؟؟
- لوگ چیٹ جی پی ٹی جیسی ٹیکنالوجی (Technology) کے آنے سے کیوں پریشان ہیں؟
- چیٹ جی پی ٹی سے کچھ سوالات!
- حرف آخر
چیٹ جی پی ٹی (ChatGPT) کیا بلا ہے؟؟
چیٹ جی پی ٹی ایک چیٹ پروسیسنگ ٹول ہے جو ( Artificial intelligence) ٹیکنالوجی کے ذریعے چلایا جاتا ہے، جو آپ کو چیٹ کرنے کے ساتھ انسانوں جیسی بات چیت اور بہت کچھ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ آپ کے سوالات کے جوابات دے سکتا ہے، صرف آپ کے سوالوں کے جوابات ہی نہیں دیتا، بلکہ اس انداز سے دیتا ہے کہ جیسے وہ کوئی جیتا جاگتا انسان آپ کے ساتھ بات کر رہا ہو، بس یہی نہیں یہ آپ کے کاموں میں بھی آپ کی مدد کر سکتا ہے، جیسے کہ ای میلز لکھنا، مضامین لکھنا وغیرہ وغیرہ۔
چیٹ جی پی ٹی کو کس نے بنایا؟؟
چیٹ جی پی ٹی کواوپن اے آئی
(OpenAI) نامی ریسرچ کمپنی نے بنایا ہے، اور سال 2022
کے نومبر میں اسے انٹرنیٹ پر پبلش کیا تھا، اوپن اے آئی ایک اے آئیArtifical) Intelligece) ریسرچ کمپنی ہے،
جو اے آئی پر ریسرچ کرتی ہے، ان کے اور بہت سے اے آئی ماڈلز ہیں، جن کا ذکر یہاں
مقصود نہیں۔
چیٹ جی پی ٹی واقعی کوئی بڑی چیز ہے؟
جی ہاں بالکل، یہ واقعی ایک بڑی چیز ہے، اوپن اے آئی کے سربراہسیم آلٹ مین
(Sam
Altman) نے ٹویٹر پر کہا کہ چیٹ جی پی ٹی کے لانچ ہونے کے بعد پہلے پانچ دنوں میں
اس کے 10 لاکھ سے زیادہ صارفین (users) مکمل ہو گئے تھے، چیٹ جی پی ٹی کی کامیابی
اتنی بڑی رہی ہے کہ دوسری بڑی ٹک جائنٹ (Tech Giant) کمپنیاں جیسے گوگل، مائکروسوفٹ
وغیرہ AI چیٹ بوٹس کے اپنے ورژن جیسے کہ گوگل بارڈ (Google Bard)، مائیکروسافٹ کا
بنگ چیٹ (Bing Chat) جاری کرنے پر مجبور ہوئیں، اور یہاں تک کہ ممکنہ AppleGPT کی
بات بھی ہو رہی ہے، ابھی چیٹ جی پی ٹی کو آئے سال بھی مکمل نہیں ہوا اور اس نے پورے
انٹرنیٹ کو ہلا کر رکھ دیا ہے، یہ انٹرنیٹ پر اور ٹیکنالوجی سے منسلک لوگوں کی
زندگی میں کسی بم کی طرح گرا ہے۔
چیٹ جی پی ٹی کام کیسے کرتا ہے؟؟
چیٹ جی پی ٹی اوپن اے آئی کے ذریعہ تخلیق کردہلینگویج ماڈل آرکیٹیکچر
(Language
Model Architecture) پر چلتا ہے جسےجنریٹو پری ٹرینڈ ٹرانسفارمر (GPT)
کہا جاتا
ہے۔ اس قسم کے جنریٹو AI ماڈلز کو انٹرنیٹ سے معلومات کی وسیع مقدار پر تربیت دی
جاتی ہے، بشمول ویب سائٹس، کتابیں، نیوز آرٹیکلز اور بہت کچھ۔ عام لفظوں میں کہیں تو
انٹرنیٹ پر جتنی بھِی معلومات موجود ہیں، جتنی بھی، چاہے وہ کسی بھِی زبان میں ہوں،
کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتی ہوں، وہ کسی بھی مضمون پر ہوں، سب کو یکجا کر دیا گیا ہے، اور اسی کو چیٹ جی پی ٹی کی شکل دے دی گئی ہے، تا کہ کوئی بھی انسان
اپنی ضرورت کے تحت اسے استعمال کر سکے۔
چیٹ جی پی ٹی اور ایک سرچ انجن (Search Engine) میں کیا فرق ہے؟؟
چیٹ جی پی ٹی ایک روبوٹک ماڈل ہے جسے صارف کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ ایک سرچ انجن انٹرنیٹ پر ویب صفحات کو انڈیکس (Index) کرتا ہے تا کہ صارف کو ان معلومات کو تلاش کرنے میں مدد ملے جو اس نے مانگی ہے۔ چیٹ جی پی ٹی کے مفت ورژن میں معلومات کے لیے انٹرنیٹ پر تلاش کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔ یہ جواب پیدا کرنے کے لیے تربیتی ڈیٹا، یعنی پہلے سے موجود دیٹا سے سیکھی گئی معلومات کا استعمال کرتا ہے، جس سے غلطی کی گنجائش باقی رہ جاتی ہے۔ ایک اور بڑا فرق یہ ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کو صرف 2021 تک معلومات کی رسائی حاصل ہے، جب کہ گوگل جیسے باقاعدہ سرچ انجن کو تازہ ترین معلومات تک رسائی حاصل ہے۔ لہذا، اگر آپ چیٹ جی پی ٹی کے مفت ورژن سے پوچھیں کہ کس نے 2022 میں ورلڈ کپ جیتا تھا، تو یہ آپ کو جواب نہیں دے سکے گا، لیکن گوگل، یا دوسرے سرچ انجنس آپ کو بآسانی جواب دے دیں گے۔
لیکن اگر آپ ChatGPT Plus
کے سبسکرائبر ہیں، تو یہ چیٹ بوٹ کو انٹرنیٹ تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ چونکہ اس میں اب انٹرنیٹ کو انڈیکس کرنے کی صلاحیت ہے، اس لیے چیٹ جی پی ٹی پلس اور سرچ انجن کے درمیان بڑا فرق نہیں رہ گیا، اور کئی صورتوں میں تو
چیٹ بوٹ سرچ انجن سے زیادہ کارگر ثابت ہوگا، کیوں کہ یہ آپ کو آپ کے سوالات کا فوراً اور 99 فیصد صحیح جواب دے گا، اور یہ آپ کو سرچ انجن کی طرح لنک نہیں پکڑائے گا، کہ یہ لیجئے لنک، اور جا کر خود دیکھ لیجئے۔
اسکی حدود کیا کیا ہیں؟؟
بہت متاثر کن نظر آنے کے باوجود، ChatGPT کی بھی حدود ہیں۔ چیٹ جی پی ٹی کی حدود میں ان سوالوں کے جواب دینے میں ناکامی شامل ہے جو ایک مخصوص انداز میں لکھے گئے ہوں، اور آپ سچ کو بآسانی بدلوا سکتے ہیں، یعنی اگر یہ آپ کو صحیح جواب دے، اور آپ ایک مخصوص انداز میں اس سے کہیں کہ یہ غلط ہے، تو یہ بآسانی آپ کی بات مان لے گا، اور اپنا جواب جو کہ صحیح تھا، اس کو غلط کہہ کر آپ کا جواب تسلیم کر لے گا جو کہ اصل میں غلط ہے، لیکن ایسا اس کے شروعاتی دنوں میں تھا، اب اس سے جواب بدلوانا کافی مشکل ہو گیا ہے، کیوں کہ اس میں جو اس طرح کی کمزوریاں تھِیں اسے کافی حد تک کم کر دیا گیا ہے۔
ایک اور بڑی حد یہ ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کا ڈیٹا 2021 تک محدود ہے، چیٹ بوٹ میں اس کے بعد ہونے والے واقعات یا خبروں کے بارے میں آگاہی نہیں ہے۔ آخر میں، ChatGPT اپنے جوابات کا حوالہ فراہم نہیں کرتا ہے، کی اس نے سوالوں کے جوابات کہاں سے دیئے ہیں، جس سے جواب میں شبہ پیدا ہوتا ہے، اور کئی دفعہ وہ بالکل ہی غلط جواب دیتا ہے۔
بوٹ خود کہتا ہے:
میرے جوابات کا مقصد حقیقت کے طور پر لینا نہیں ہے، اور میں ہمیشہ لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں اور مشورہ دیتا ہوں کہ وہ مجھ سے یا کسی دوسرے ذریعہ سے موصول ہونے والی کسی بھی معلومات کی تصدیق کریں۔" OpenAI چیٹ کو بنانے والی کمپنی خود یہ تسلیم کرتی ہے کہ ChatGPT بعض اوقات " قابل تسلی بخش لیکن غلط یا بے ہودہ جوابات
لکھتا ہے۔
کیا میں چیٹ جی پی ٹی سے بات کر سکتا ہوں؟؟
بالکل، آپ چیٹ جی پی ٹی سے ایسے بات کر سکتے ہیں، جیسے کہ یہ آپ کا لنگوٹیا یار ہو! آپ اس سے کسی کی بھی قسم کا سوال پوچھ سکتے ہیں، یہ آپ کو ہر سوال کا جواب بالکل آسان اور ایک مشاور کے طور پر دے گا، دیکھیں۔
اوپن اے آئی کے بہت سے جی پی ٹی ماڈلز ہیں، جیسے
کہجی پی ٹی-4
،جی پی ٹی-3
وغیرہ وغیرہ، تو چیٹ جی پی ٹی کا مفت ورژن 3.5 سیریز
کے بہترین ماڈل پر چلتا ہے، جو اصل GPT-3 کا ایک بہتر ماڈل ہے۔ لہٰذا اگر آپ GPT-3
سیریز میں کسی ماڈل کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو کسی قسم کی کوئی رقم
نہیں دینی ہو گی، کیوں کہ چیٹ جی پی ٹی کے مفت ورزن میں جی پی ٹی 3.5 سیٹ ہے، جو کہ چند خصوصیات کے ساتھ مفت ہے۔
لیکن اگر آپ GPT سیریز، GPT-4 میں مزید جدید ورزن استعمال کرنا چاہتے ہیں، تو آپ
کوChatGPT Plus
سبسکرائبر بننا ہو گا یا آپ مایئکروسوفٹ کا Bing Chat مفت میں استعمال کر سکتے ہیں، کیوں کی مائکروسوفٹ نے چیٹ جی پی ٹی 4 کو بنگ کے ساتھ متصل کر
دیا ہے، اور اس کے لیے مائکروسوفٹ نے 10 بلین ڈالر کی رقم انوسٹ کی ہے۔
لوگ چیٹ جی پی ٹی جیسی ٹیکنالوجی (Technology) کے آنے سے کیوں پریشان ہیں؟
لوگ AI چیٹ بوٹس کے بارے میں خدشات کا اظہار کر رہے ہیں کہ وہ انسانی ذہانت کو تبدیل کر رہے ہیں۔ مثال کے طور پر، چیٹ بوٹ کسی بھی موضوع پر موثر انداز میں مضمون لکھ سکتا ہے (اگرچہ ضروری نہیں کہ درست ہو) سیکنڈوں میں، ممکنہ طور پر انسانی مصنف (writer) کی ضرورت کو ختم کر سکتا ہے، اور کر رہا ہے، اس کو آسان لفظوں میں سمجھنے کے لیے آپ سے ایک مختصر سا سوال کرتا ہوں، مان لیجئے آپ کے لکھنے کی صلاحیت بہت اچھی ہے، اور آپ ایک جگہ کام کرتے ہیں، جہاں آپ کو روزانہ دس مضامین لکھنے ہیں، اور وہ کمپنی آپ کو اسی کے پیسے دیتی ہے، تو اس وقت کیا ہو گا اگر کوئی ایسی چیز آ جائے، جو دس مضامین کو منٹوں میں لکھ دے وہ بھی بالکل مفت، تو آپ کیا کریں گے؟؟
چلیے ایک اور سوال کا جواب دیجئے، آپ تصویروں اور ویڈیوز کو ایڈیٹ کرنے کا ہنر جانتے ہیں، اور آپ کو اس کام کی قیمت ملتی ہے، تو ایک ایسی چیز آ جائے، جو بالکل مفت کچھ منٹوں میں وہ کام کر دے جو کسی انسان کو کرنے میں کئی گھنٹے لگتے ہوں، اور انسانوں سے کہیں زیادہ بہتر طریقہ سے کر دے تو آپ کیا کریں گے؟؟
جی ہاں اس وقت ایسے بھی اے آئی ٹولز موجود ہیں، جو آپ کا ہر وہ کام جو آپ اپنے کمپیوٹر پر کرتے ہیں منٹوں میں کر دیں گے۔
چیٹ جی پی ٹی اچھی چیز ہے یا بری؟؟
چیٹ جی پی ٹی ایک جدید چیٹ بوٹ ہے جو لوگوں کے کاموں کو آسان بنانے اور روزمرہ کے تھکا دینے والے کاموں میں مدد کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جیسے کہ ای میلز لکھنا یا اس کے جوابات لکھنا، یا کسی سوال کو حل کرنا، کسی چیز کی معلومات لینا، وغیرہ وغیرہ۔ اگر اس کو انہیں سب کاموں کے لیے استعمال کیا جاِئے تو اس وقت اس سے بہتر اور کوئی ٹول موجود نہیں، جو اس طرح کام کر سکے، اور اگر اسے غلط کاموں کے لیے استعمال کیا جانے لگے جیسے، کسی برے کوڈ کو لکھوانا، جو کسی مشین یا کمپیوٹر میں خرابی پیدا کرے یا کسی ایسی تحریر کو پروفیشنل طریقہ سے لکھوانا جس کا اصل سے کوئی تعلق نہ ہو، بس صرف جھوٹے پروپیکنڈے کے لیے لکھوایا گیا ہو، اور دیکھنے والا اس پر یقین کر لے، اس کی سب سے بہتر مثال فیشینگ پیجز ہیں۔
ہمیں کیا کرنا چاہئے؟؟
ہمیں بالکل بے فکر ہو کر اس کا استعمال کرنا چاہِئے تا کہ ہم اس کی مدد سے نئی چیزیں سیکھ سکیں، اور اپنے آپ کو اپڈیٹ کر سکیں کیوں کہ اسی اے آئی کی وجہ سے بہت سے انجیئرز (Engineers) کی نوکریاں ختم ہوئی، بڑی بڑی کمپنیوں نے جیسے گوگل (Google)، امازون (Amazon)، ٹویٹر (Twitter) وغیرہ نے لاکھوں لوگوں کو کام سے نکالا ہے، اور بہت سی تبدیلیاں آئیں۔ اگر آپ اس گمان میں ہیں کہ آج سے تین سال پہلے آپ نے ایک ہنر سیکھا تھا، وہ آگے بھی بالکل ٹھیک چل جائے گا تو آُپ اپنے آپ کو بہت گہرے اندھیرے میں رکھے ہوئے ہیں، کیوں کہ جس رفتار سے چیزیں بدل رہیں ہیں اگلے کچھ سالوں میں بہت کچھ بدلنے والا ہے، اور آج جس چیز کی مانگ ہے، وہ بس کچھ ہی وقت ہے، اس سے بہتر ہے کہ اسی ٹول کا استعمال کر اپنے آپ کو اپڈیٹ کیا جائے اور نئی آنے والی چیزوں کو سیکھا جائے، کیوں کہ جس رفتار سے چیزیں ختم ہوں گی پھر اسی رفتار سے نئی چیزیں بھی آئیں گی، بس ہمیں اس کے لیے تیار رہنا ہے۔
چیٹ جی پی ٹی سے کچھ سوالات!
- نئی آنے والی ٹیکنالوجی کو جلدی کیسے سیکھا جائے؟؟
- ہم چیٹ جی پی ٹی کو کس طرح اپنے فائدے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں؟؟
حرف آخر
امید ہے اس تحریر کو پڑھنے سے آپ کو اندازہ ہو گیا ہوگا کہ چیٹ جی پی ٹی کیا ہے، اسے کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے، بلاگ طویل ہونے کی وجہ سے اسے یہیں ختم کرنا مناسب ہے، اگر آپ کو اس سلسلے میں کوئی اشکال ہو تو آپ ہمارے ٹیلی گرام چینل ضروری معلومات پر سوال کر سکتے ہیں۔